ہمارے بارے میں

فرمان الہٰی

جِسے تُو چاہتا ہے عِزّت دیتا ہے اور جِسے تُو چاہے ذِلّت دیتا ہے، سب خُوبی تیرے ہاتھ میں ہے، بے شَک تُو ہر چِیز پر قادر ہے۔ سورہ آلِ عِمران ۔۔۔ برکی نیوز نیٹ ورک (بی این این) کے بارے میں کچھ جانئے اورپڑھیں کے یہ کیا ہے

بی این این کیا، کیوں اور کیسے؟

برکی نیوز نیٹورک (بی این این) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 1 مارچ 2023 کو قائم کیا گیا، ہمیں امید ہے کہ بہت جلد بی این این دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لے گی، بی این این کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، بی این این کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، بی این این کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پبی این این کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔۔