3

پی پی 149 مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے گئ

کاغذات نامزدگی چیلنج

لاہور(بی این این نیوز آن لائن)پی پی 149 سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم نوازکے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن ایکٹ2017 کے تحت چیلنج کیاگیا،مریم نواز کے کاغذات پر تحریک انصاف کے امیدوارحافظ ذیشان رشید نے اعتراضات اٹھائے ۔

اعتراض میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز عدالت سے سزایافتہ ہیں، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر تصدیق کنندہ کا نام ہی موجود نہیں،مریم نواز کے گوشوارے کے صفحے پر بھی دستخط موجود نہیں ، کاغذات نامزدگی پر دستخط شناختی کارڈ والے دستخط سے مختلف ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں