3

چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں

محکمہ موسمیات نے آج پشاور میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کر دی

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

پشاور (بی این این،اخبارتازہ ترین ۔ 22 مارچ 2023ء) محکمہ موسمیات نے آج پشاور میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے سبب چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔رمضان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔اجلاس مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔جس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں،چاند دیکھنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دی جا سکتی ہے چیئرمین 0321-9410041/0333-9100619،ڈی جی مذہبی امور 0300-6831822،دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور 091-9330427۔علاوہ ازیں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ بروز بدھ بمطابق 29 شعبان المعظم کو ڈی سی آفس کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا انوار الحق حقانی منعقد ہوگا۔ جس میں ماہ رمضان المبارک 1444ھجری کے چاند سے متعلق فیصلہ شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران مولانا پیر سید نقیب اللہ آغا مفتی محمد جان قاسمی علامہ قربان علی توسلی ڈاکٹر عطائ الرحمن ڈاکٹر قاری عبد الرشید ازھری مولانا سید عتیق الرحمن شاہ قاری عبد الحفیظ شرکت کرینگے۔حاجی کیمپ سے مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سعودی عرب میں 23 مارچ جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1444 ہجری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں