3

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(بی این این نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست مستردکردی۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر دائر اپیل پر سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہاکہ حسان نیازی نے جس چوک پر مزاحمت کی وہاں کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دستیاب، فوٹیج دستیاب ہوتی تو حسان نیازی کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کرانے کی استدعا کرتے، عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ حسان خان نیازی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں ،حسان خان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کل عدالت پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں