36

آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات،سپیکر قومی اسمبلی کا عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بی این این نیوز آن لائن)آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو مدعو کیا جائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سابق وزیراعظم کو بطور پارٹی سربراہ دعوت دی جائے گی ، ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان خود آئیں یا اپنا نمائندہ بھجوائیں یہ ان کی مرضی ہو گی ۔عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے اسی ہفتے جاری ہوں گے، آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات بھی اسی ہفتے شروع ہوں گی، وزیراعظم شہبازشریف مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں